فائنل کی دو ٹکٹیں نہ ملنے کا ’رنج‘ اور ضیاالحق کا دورہ: جب پاکستان، انڈیا نے مل کر انگلینڈ سے ورلڈ کپ کی میزبانی ’چھینی‘

سنہ 1983 کا کرکٹ ورلڈ کپ، انڈیا کے کچھ کھلاڑیوں کے لیے سیر و تفریح کے موقع سے زیادہ کچھ نہیں تھا۔ کرکٹر سندیپ پاٹل لکھتے ہیں کہ ’انڈیا مقابلے میں کہیں تھا ہی نہیں۔ پچھلے دو کرکٹ ورلڈ کپس میں اس نے شاید ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔ اس لیے ہم انڈیا […]

مگر رضوان کی ہمت بالاتر رہی: سمیع چوہدری کا کالم

جب رستہ طویل ہو اور قدم شروع میں ہی ڈگمگا جائیں تو کامیاب وہی رہتا ہے جو حواس کھونے نہ دے اور منزل سے پہلے پہلے سنبھل جائے۔ پاکستان بھی اس طویل رستے کی ابتدا میں خوب ڈگمگایا۔ مگر بھلا ہوا کہ بیچ راہ ہی سنبھل بھی گیا۔ پاکستانی بولنگ کا آغاز مثالی نہ تھا۔ […]

کوہستان ویڈیو سکینڈل کے ملزمان قتل کے الزام سے بری: ’میرے چار بھائی قتل ہو چکے مگر اب بھی خطرہ ہے‘

اس ویڈیو میں نظر آنے والی تین لڑکیاں قتل ہو چکی ہیں پشاور ہائیکورٹ نے کوہستان ویڈیو سکینڈل کے تمام تین ملزمان کو قتل کے الزامات سے بری کر دیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے گذشتہ دنوں اس کیس میں اپنا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس کامران حیات […]

ورلڈ کپ 2023: وہ انڈین نژاد کرکٹر جو دوسرے ممالک کے لیے کھیل رہے ہیں

اگر آپ گوگل پر نیوزی لینڈ کے کرکٹر ایش سوڈھی کے بارے میں سرچ کریں تو سب سے پہلے ایک ویڈیو نظر آتی ہے۔ ایش سوڈھی کی یہ ویڈیو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ریکارڈ کی ہے جس میں وہ پنجابی کمنٹری کی حمایت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں وہ کہتے […]

حماس کا ’سرپرائز اٹیک‘: دفاعی صلاحیت میں سرِفہرست اسرائیلی فوج فوری ردعمل دینے میں ناکام کیوں رہی؟

بہت سے لوگ سوال کر رہے ہیں کہ جب فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے جنگجو غزہ کی پٹی سے ملحقہ اسرائیلی علاقوں میں کھلے عام گھوم رہے تھے تو ان طویل گھنٹوں میں اسرائیل کا دفاع یعنی اس کی افواج کہاں تھیں؟ ایک اسرائیلی نے نشاندہی کی کہ جن آبادیوں پر حملہ ہوا ان […]

سندھ کو لاکھوں ڈالر کی آمدن دلوانے والی کاربن ٹریڈنگ: ’جب سے یہ کام شروع کیا ہمارے مالی حالات بہتر ہوئے ہیں‘

’جب سے تمر (مینگروز) کے درخت لگنا شروع کیے ہیں، ہمیں اضافی آمدن ہوتی ہے۔ خواتین مل کر اِس کے بیج تلاش کرنے جاتی ہیں۔ جو جتنے بیج اکھٹے کرتا ہے، اس کو اتنے پیسے ملتے ہیں۔۔۔‘ صوبہ سندھ میں ٹھٹہ کے ساحلی شہر کیٹی بندر کے ایک جزیزے نما گاؤں ’حسن اترادی‘ کی رہائشی […]

فری لانسنگ کے ذریعے تعلیمی اخراجات اٹھانے والے پاکستانی طلبہ کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟

حال ہی میں سکھر کے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) نے اپنے طلبہ کو بذریعہ ای میل وارننگ دی کہ ’اگر کوئی فری لانس کام کرتا پکڑا گیا تو اسے جرمانہ دینا پڑے گا۔‘ طلبہ نے فوراً اس تنبیہ کی شدید مخالفت کی، جیسے کرن خان نامی ایک صارف نے ایکس پر […]

اچھی گیندوں کی عزت، حملے کے لیے درست بولر کا انتخاب: کوہلی، راہل کی شراکت باقی ٹیموں کے لیے انتباہ!

انڈیا نے جنوبی ہند کے شہر چنئی میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر اپنے ورلڈ کپ کا آغاز کیا ہے جس میں وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل نے اپنے شاندار کھیل اور فارم کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس میچ کے ساتھ ورلڈ کپ کی ساری ٹیموں کا ایک ایک میچ مکمل […]

حماس: ’سرنگوں کی جنگ‘ کی ماہر فلسطینی تنظیم عسکری قوت کیسے بنی اور یہ اسلحہ کہاں سے حاصل کرتی ہے؟

سنیچر کے روز عسکریت پسند تنظیم حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے اب تک 700 اسرائیلی جبکہ 400 سے زیادہ فلسطینی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ اُدھر پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اسرائیل میں جاری لڑائی کے دوران علاقائی مزاحمت کو تقویت دینے کے لیے بحری جہاز اور لڑاکا طیارے تعینات […]

امتحان پاکستانی سپن کا ہی ہو گا: سمیع چوہدری کا کالم

ایشیا کپ کا جب آغاز ہوا تو بہت سوں کو توقع تھی کہ ٹورنامنٹ کی 40 سالہ تاریخ میں پہلی بار شاید کوئی پاکستان، انڈیا فائنل دیکھنے کو ملے گا کہ بہرحال یہی دونوں ٹیمیں بہترین بولنگ و بیٹنگ سے لیس تھیں۔ مگر توقعات منہ کے بل گر پڑیں اور شانکا کی ٹیم فائنل میں […]