انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) منافع بخش ہونے کے علاوہ نئے کھلاڑیوں کے لیے اپنے کریئر کو بین الاقوامی میدان میں تیزی سے آگے بڑھانے کا ایک بڑا پلیٹ فارم ہے۔
ماضی کے ایڈیشنوں کی طرح رواں سال بھی ان کیپڈ (یعنی وہ کھلاڑی جو کسی قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں) کھلاڑیوں نے آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم انڈیا میں انتخاب کے لیے اپنے آپ کو مضبوطی سے پیش کیا ہے۔ سپورٹس پر لکھنے والے مصنف سیتوک بسوال نے ایسے ہی پانچ ہونہار کھلاڑیوں پر ایک طائرانہ نظر ڈالی ہے۔
رواں سیزن کا فائنل میچ دفاعی چیمپیئن گجرات ٹائٹنز اور چار بار آئی پی ایل کی فاتح اور انڈیا کے سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی کی ٹیم چینئی سپرکنگز کے درمیان 28 مئی کو کھیلا جانا ہے۔